سائرہ نسیم

نئے آنے والوں کے لئے دعا گو ہوں، استاد اور محنت کے بغیر کامیابی نہیں ملتی ‘ سائرہ نسیم

لاہو ر(عکس آن لائن) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ نئے آنے والے گلوکاروں کے لئے دعا گو ہوں لیکن میرا تجربہ ہے کہ استاد اور محنت کے بغیر کامیابی نہیں ملتی،فلم انڈسٹری کی وجہ سے ہی بہت سے گلوکاروں نے اپنا نام پیدا کیا ، فلم انڈسٹری سے صرف فنکار وں کا روزگار وابستہ نہیں بلکہ اس سے گلوکاروں سمیت دیگر کئی شعبے بھی جڑے ہوئے ہیں۔

ایک انٹر ویو میں سائرہ نسیم نے کہا کہ گائیکی مشکل فن ہے اور اس کے لئے گھنٹوں ریاضت کر نا پڑتی ہے ۔میں کسی پر تنقید کی قائل نہیں لیکن یہ ضرور ہے کہ جہاں ضروری سمجھتی ہوں اصلاح کے لئے بتاتی ضرور ہوں، میں نئے آنے والے گلوکاروں کے لئے دعا گو ہوں ۔ میر امشورہ ہے کہ اس میدان میں کسی استاد سے ضرورت تربیت لیں اور اس کے ساتھ بھرپور محنت کریں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں