رانا ثناء اللہ

نئی امید کیساتھ نوازشریف کی واپسی ،پاکستان خوشحالی ،ترقی کی طرف آگے بڑھے گا، رانا ثناء اللہ

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نئی امید کے ساتھ نوازشریف پاکستان واپس آئے ہیں ، پاکستان خوشحالی اور ترقی کی طرف آگے بڑھے گا۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پورا یقین ہے اللہ اپنے فضل و کرم سے پاکستان کے حالات کو بدلے گا، نوازشریف نظریہ بنیں گے،اس سے پہلے بھی وہ رول ادا کرتے رہے ہیں، پاکستان کے ایٹمی قوت بننے میں بھی نوازشریف کا کردار تھا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ 2013ء میں ملک دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے بحران میں پھنسا ہوا تھا، آج بھی ملک میں معاشی بحران ہے ، معاشی نقصان گزشتہ 16ماہ میں نہیں ہوا، معاشی تباہی گزشتہ پونے 4سال میں ہوچکی تھی، ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایاہے، ہمیں یقین ہے نوازشریف پرفارمنس دکھائیں گے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے نوازشریف کی قیادت میں عزم وامید پریقین دلانے کا پروگرام بنایا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں