قوی خان

میں نے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں ہمیشہ اپنی تہذیب و ثقافت کا خیال رکھا ہے ‘ قوی خان

لاہور (عکس آن لائن) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ میں نے فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں ہمیشہ اپنی تہذیب و ثقافت کا خیال رکھا ہے اور پچھلی پانچ دہائیوں سے یہ سلسلہ جاری ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ نفسا نفسی کے موجودہ دور میں ہم نے اپنی ثقافت کو کہیں گم کر دیا ہے مگر بطور فنکار مجھ پر جو ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں انکا ہمیشہ پاس رکھا ہے ، فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اپنی تہذیب و ثقافت اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے۔ دنیا میں اپنا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے ہمیں اپنی فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اپنی ثقافت کا بھرپور پرچار کرتے رہنا چاہیے تاکہ آنے والی نسلوں میں بھی اس حوالے سے آگاہی پیدا ہو ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ فنکار کبھی ریٹائر نہیں ہوتا جب تک زندگی اور صحت ہے کام کرتا رہوں گا ۔یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ اس وقت شوبز کی دنیا میں واحد اداکار ہوں جو مسلسل پچاس سالوں سے شوبز میں مصروف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں