عظمی خان, اہلیہ عثمان ملک

میں نے عظمی خان کے ساتھ بالکل ٹھیک کیا، اہلیہ عثمان ملک

لاہور(عکس آن لائن) اداکارہ عظمی خان کو ہراساں کرنے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کے جواب میں عثمان ملک کی اہلیہ آمنہ عثمان نے بھی ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا موقف ہے کہ انہوں نے عظمی خان کے ساتھ جو کچھ بھی کیا وہ بالکل ٹھیک تھا۔

اسی ویڈیو بیان کی ابتدا میں انہوں نے یہ وضاحت بھی کی ہے کہ ان کے شوہر عثمان ملک یا خود ان کا ملک ریاض سے کوئی تعلق نہیں، البتہ ان کے شوہر کی ملک ریاض سے دور کی رشتہ داری ضرور ہے۔

عظمی خان کے ساتھ بالکل ٹھیک کیا
میں نے عظمی خان کے ساتھ بالکل ٹھیک کیا، اہلیہ عثمان ملک

آمنہ عثمان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کی شادی کو 13 سال ہوچکے ہیں اور ان کا ایک گیارہ سالہ بچہ بھی ہے۔ ایسے میں انہوں نے اپنی شادی شدہ زندگی بچانے کےلیے جو کچھ بھی کیا، وہ بالکل ٹھیک تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ چند روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر ملک ریاض کی بیٹی آمنہ عثمان کو ایک بنگلے میں داخل ہو کر توڑ پھوڑ کرتے اور اداکارہ عظمی خان کو گالیاں دیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

عظمی خان
عظمی خان نے بھی آمنہ عثمان کے خلاف تشدد اور ہراسانی کی ایف آئی آر درج کروائی ہے

دوسری جانب اداکارہ عظمی خان نے بھی آمنہ عثمان کے خلاف تشدد اور ہراسانی کی ایف آئی آر درج کروائی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں