قوی خان

میں نے ساری زندگی کام کیا ہے اور میں نے ریٹائرمنٹ لی ہی نہیں’قوی خان

لاہور(عکس آن لائن) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ میں جب لاہور آیاتومجھے یہ معلوم نہیں تھاکہ اسٹیج پر کام کرنے کے پیسے بھی ملتے ہیں ،اوپن ائیر تھیٹر میں1961ء میں میری سلطان راہی سے دوستی ہوئی اورہم نے یہیں سے سفر کاآغازکیا ۔ ایک انٹرویو میں قوی خان نے کہا کہ میں نے ساری زندگی کام کیا ہے اور میں نے ریٹائرمنٹ لی ہی نہیں ۔ڈرامے کابہترین اداکارفلم میںکامیاب نہ ہونے کی وجہ یہ ہوسکتی ہے شاید میںفلم والوں کووہ نہیں دے سکا جو ان کی روح میں اترجائے یا شاید مجھے وہ کچھ نہیں دے سکے،انہوںنے مجھے وہ چیز دی جومجھے نہیں چاہیے تھی ۔انہوں نے کہاکہ میری بنائی ہوئی آٹھ فلمیں فلاپ ہو گئیں جبکہ دو فلمیں بین ہو گئیں لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا سفرجاری رکھا اورآج سب کے سامنے ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں