میگا کرپشن

میگا کرپشن وائٹ کالر کیسز کی سائنسی بنیاد پر تحقیقات اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

کراچی(عکس آن لائن ) چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا کہ میگاکرپشن وائٹ کالرکیسزکی سائنسی بنیاد پر تحقیقات اولین ترجیح ہے، نیب نے احتساب سب کےلئے کی پالیسی بنائی ہے، نیب کراچی کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کراچی نیب ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور نیب کراچی کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس موقع پر چیئرمین نیب کو میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین نیب نے کہا نیب کی مجموعی کارکردگی میں نیب کراچی کاکلیدی کردارہے، میگاکرپشن وائٹ کالرکیسزکی سائنسی بنیادپرتحقیقات اولین ترجیح ہے، نیب نے احتساب سب کےلئے کی پالیسی بنائی ہے۔جسٹس جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ 23 ماہ میں71ارب روپے کی لوٹی گئی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی اور 600بدعنوانی ریفرنسزعدالتوں میں جمع کرائے، نیب کی سزا دلانے کی شرح 70 فیصد ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ نیب کراچی کی کارکردگی انتہائی شاندار ہے، ڈی جی نیب فاروق اعوان بہترین کارکردگی کیساتھ کام کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں