میڈیکل کالج گوندلانوالہ

میڈیکل کالج گوندلانوالہ میں دیہی عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے او پی ڈی کا آغاز کر دیا

گوجرانوالہ (نمائندہ عکس آن لائن) ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ کے ایم ا یس ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کی کاوشوں سے میڈیکل کالج گوندلانوالہ میں دیہی عوام کو طبی سہولتوں کی فراہمی کیلئے او پی ڈی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ جسکے انچارج سینئر ڈاکٹر محمد عثمان کو مقرر کیا گیا ہے ۔

شہر کے پسماندہ علاقہ میں بھی او پی ڈی شروع ہونے سے اردگرد کے دیہاتی علاقہ جات کے ہزاروں مرد ‘خواتین اور بچوں کیلئے بہتر طبی سہولیات حاصل ہو سکیں گی ۔ پسماندہ علاقہ کے ہزاروں شہریوں طبی سہولیات کی فراہمی پر ڈی ایچ کیو گوجرانوالہ کے ایم ایس ڈاکٹر سہیل انجم بٹ کی طرف سے اٹھائی گئی کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے انسانیت کی خدمت کو ترجیح دینے والوں کیلئے لاکھوں ‘کروڑوں دعاﺅں کا اظہار کیا ہے ۔

اس موقعہ پر چوہدری شوکت منیر نے کہا کہ علاقہ کے لوگوں کیلئے بلاتفریق بہتر علاج و معالجہ کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے مزید اقدامات بھی اٹھائے جائینگے تاکہ دیہی علاقہ میں قائم او پی ڈی تمام لوگوں کو بلاتفریق علاج و معالجہ کی سہولیات فراہم کر سکے ۔ چوہدری شوکت منیر نے ا ہالیان علاقہ کے لوگوں کو یقین دلایا کہ انشاءاﷲ مستقبل میں گوندلانوالہ کے دیہی لوگوں کیلئے طبی سہولیات کی فراہمی ‘بہتر علاج و معالجہ کے حوالہ سے اپنی مثال آپ ثابت ہو گا۔ لیکن اس نیک مقصد کو مزید آگے بڑھانے کیلئے علاقہ کے عوام کو بھی بھرپور ساتھ دینا ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں