میڈیکل مصنوعات

میڈیکل مصنوعات کی درآمدات میں مارچ کے دوران 6.07 فیصد کمی ہوئی، ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد (عکس آن لائن) میڈیکل مصنوعات کی درآمدات میں مارچ کے دوران 6.07 فیصد کمی ہوئی۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ 2020ء کے دوران طبی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 78.9 ملین ڈالر تک کم ہو گیا جبکہ مارچ 2019ء کے دوران میڈیکل مصنوعات کی درآمدات کا حجم 83.99 ملین ڈالر رہا تھا۔

اس طرح مارچ 2019ء کے مقابلے میں مارچ 2020ء کے دوران طبی مصنوعات کی مکمل درآمدات میں 5.09 ملین ڈالر یعنی 6 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں