کامران اکمل

میچ جیتنے کا کریڈٹ اپنی ٹیم کی باؤلنگ کو دیتا ہوں ، کامران اکمل

کراچی(عکس آن لائن )پشاور زلمی کے کھلاڑی کامران اکمل نے اپنی سنچری کا راز بتاتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہمیشہ مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں اترتا ہوں اور پریشر نہیں لیتا۔میچ کے اختتام پرانہوں نے کہا کہ میچ جیتنے کا کریڈٹ اپنی باولنگ کو دیتا ہوں جنہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کم سکور پر روکا۔

رمیض راجہ نے شاندار سنچری کا راز پوچھا تو کامران اکمل نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے ،میں مثبت سوچ کے ساتھ میدان میں گیا تھا ،مجھے پلان دیا گیا تھا کہ دس سے پندرہ اوورز تک کھیلوں جس پر عمل درآمد کیا اور اچھے نتائج آئے۔انہوں نے کہا کہ کھلاڑی کو بڑا سکور کرنے کے لیے مثبت مومینٹم رکھنا چاہیے ،بعض اوقات آپ اچھا نہیں کھیل پاتے لیکن پھر بھی پازیٹورہنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں