شان مسعود

میچز میں کرائوڈ کی کمی محسوس ہوگی، شان مسعود

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان سْپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ کراچی میں کھیلنے کا تجربہ ہے ملتان سلطان نے بھرپور تیاری کی ہے تاہم میچز میں کرائوڈ کی کمی محسوس ہوگی۔ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ تمام ٹیمیں ایک بریک کے بعد دوبارہ جمع ہوئی ہیں اور ہر ٹیم جیت کے سلسلے کو برقرار رکھنا چاہتی ہے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں میچ کسی وقت بھی بدل جاتا ہے۔ملتان سلطانز کے کپتان شان مسعود نے کہا کہ ہمیں محمود اللّہ اور جیمز ونس کی کمی محسوس ہوگی لیکن جو متبادل کھلاڑی آئے ہیں وہ بھی بہت اچھے ہیں۔شان مسعود نے کہا کہ اچھا ہوگا کہ پی ایس ایل کا نیا چمپئن ہو، پریکٹس میچز کا موقع فلڈ لائٹس میں ملا لیکن ہمارا پہلا میچ دن میں ہے۔کپتان ملتان سلطانز کا کہنا تھا کہ دیگر ٹیموں اور گرائونڈ کی مصروفیات کے سبب دن میں پریکٹس کا موقع نہ مل سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں