اسد قیصر

مینڈیٹ واپس نہ ملا تو اس حکومت کو چلنے نہیں دینگے،اسد قیصر

صوابی(عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ عدالتوں سے ہمارا مینڈیٹ واپس نہ ملا تو حکومت کو کسی صورت چلنے نہیں دیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ الیکشن میں تحریکِ انصاف کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، امریکا کے صدر نے خط میں ان کو مبارک باد نہیں دی۔

اسد قیصر نے کہا کہ اس طرح کی حکومت کبھی نہیں چلے گی، یہ حکومت زیادہ سے زیادہ 6 مہینے بھی چلی تو بڑی بات ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مینڈیٹ کو چھیننے کے لیے ہر حربہ اور ہر طریقہ استعمال کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں