پرویز رشید

مینارِ پاکستان پر جلسہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا، پرویز رشید

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن )کے سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ مینارَ پاکستان پر جلسہ تاریخ میں یاد رکھا جائے گا۔ پرویز رشید نے اپنے بیان میں کہا کہ لانگ مارچ گوجرانوالہ پہنچا تھا تو عدلیہ بحال ہو گئی تھی،تاریخ اپنے آپ کو کو دوبارہ دہرا بھی سکتی ہے۔اْنہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کے بعد سی ای سی کا اجلاس بلایا ہے جس میں اہم فیصلے ہوں گے۔

پرویزرشید نے کہا کہ جب استعفے دیتے ہیں تو ارکان گھروں میں آرام کرنے نہیں جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی پی ڈی ایم کے ہر فیصلے کے ساتھ سنجیدہ رہی۔ پرویز رشید نے کہا کہ معلوم نہیں کل بختاور بھٹو یا آصفہ بھٹو جلسے میں شرکت کریں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں