بگ بیش لیگ

میلبورن ، کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا

میلبورن ( عکس آن لائن) کرکٹ آسٹریلیا نے بگ بیش لیگ کے شیڈول کا اعلان کردیا،

افتتاحی میچ تین دسمبر کو ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز اور میلبورن رینی گیڈز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق بگ بیش لیگ میں مجموعی طور پر 60میچز شیڈول کئے گئے ہیں.

جبکہ فائنل 6فروری کو کھیلا جائے گا ۔دوسرے مرحلے میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ہوگا.

ہر ٹیم میں دو غیر ملکی کرکٹرز کو شامل کیاجاسکتا یے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق ویمنز لیگ کے میچز

17اکتوبر سے 29نومبر تک کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی کی طرف سے آسٹریلیا میں اکتوبر،

نومبر میں شیڈول ورلڈ ٹی ٹونٹی کے التواء کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں