ریما

میرے فلمی پراجیکٹ کی کہانی خلیل الرحمان سے لکھیں گے’ ریما

لاہور(عکس آن لائن)لالی ووڈ سٹار ریما نے کہا ہے کہ جب بھی کوئی فلمی پراجیکٹ کروں گی تو اس کی کہانی خلیل الرحمان سے لکھوائوں گی ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ 2014ء میں خلیل الرحمان قمر سے فلم کی کہانی لکھنے کے لئے بات ہوئی تھی لیکن اس وقت وہ ہمایوں سعید کی فلم کے ساتھ دیگر پراجیکٹس میں مصروف تھے اورپھر وقت گزرتا گیا اور میں بھی اپنی زندگی میں مگن رہی اورپراجیکٹ ادھورا رہ گیا ۔

اب میں نے دوبارہ سے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ کورونا کی وباء ختم ہوتے ہی دوبارہ سے اپنے فلمی پراجیکٹ پر کام کاشروع کروں گی اور اس کی کہانی خلیل الرحمان قمر ہی لکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں