قوی خان

میری فلم ” گواہ رہنا “ آئندہ ماہ پاکستان اور ترکی میں نمائش کےلئے پیش کی جائیگی ‘ قوی خان

لاہور(عکس آن لائن)سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ میری فلم ” گواہ رہنا “ آئندہ ماہ پاکستان اور ترکی میں نمائش کے لئے پیش کر دی جائے گی ، مذکورہ پراجیکٹ پاک ترکی مشترکہ طور پر مکمل کیا گیا ہے اوراس کی کامیابی کے بعد ہماری فلم انڈسٹری کےلئے نئے راستے کھلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں بہت پہلے ہی جوائنٹ ونچر کی منصوبہ بندی کرنی چاہیے تھی ، اس سے نہ صرف سرمایہ میسر آئے گا بلکہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ بڑی مارکیٹ بھی میسر آئے گی ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ نہ صرف میرا کردار بلکہ فلم کی کہانی بھی دیکھنے والوں کو پسند آئے گی جس سے ہماری انڈسٹری میں ایک نئے رجحان کا آغاز ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں