بلاول بھٹو

میری رگوں میں بلوچ خون دوڑ رہا ہے،لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کروں گا ،بلاول

خضدار (عکس آن لائن) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میری رگوں میں بلوچ خون دوڑ رہا ہے ،بلوچ بہن بھائیوں کے دکھ سے آگا ہ ہوں ،بلوچستان کے عوام کے مسائل جانتا ہوں ،لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کروںگا ۔

خضدار میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ اشرافیہ کو سالانہ 1500ارب روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے ،وعدہ کرتا ہوں کہ یہ سبسڈی ان سے چھین کر بلوچ عوام کی جیب میں ڈالوں گا ،بلوچ عوام کی آمدنی میں اضافہ اور اسے دگنا کر کے دکھاﺅں گا ،غربت اور مہنگائی کے مسائل حل کروں گا ،

بلوچ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ شدت پسندی اور دہشتگردی کی سیاست کو ترک کر دیں ،میں بلوچوں کی آواز بنوں گا ،وزیراعظم بنا تو بلوچ عوام کی نمائیندگی کروں گا ،ملک اس وقت معاشی اور دہشتگردی کے بحران کا سامنا کر رہا ہے ،نگران حکومت کے رویے پر افسوس ہے جس نے بلوچ مظاہرین کے ساتھ غیر جمہوری رویہ اختیار کیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں