محمود اسلم

میری اصل شناخت پی ٹی وی لاہور سنٹر کا مرکز تھا ‘ محمود اسلم

لاہور (عکس آن لائن) سینئر اداکار محمود اسلم نے کہا ہے کہ میری اصل شہرت پی ٹی وی لاہور سنٹر سے شروع ہوئی جہاں میں نے بے شمار ڈرامہ سیریلزمیں اداکاری کی اور خاص طور پر سمندر ،جن ، رات ، جنجال پورہ سمیت متعدد ڈرامہ سیریل شامل ہیں ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری اصل شناخت پی ٹی وی لاہور سنٹر کا مرکز تھا اور بعد ازاں میں کراچی منتقل ہو گیا اور یہاں پر مزاحیہ سٹ کام ” بلبلے ” میں اداکاری نے میری شہرت کو چار چاند لگا دیئے اور اس سیٹ کام میں میرا کردار میرے اصلی نام محمود سے ہی ہے ۔

محمود اسلم نے کہا کہ لاہور کے بعد کراچی آرٹ اور ثقافت کا سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے اور یہاں پر بے شمار ڈرامہ سیریلزکے ساتھ فلمیں بھی بن رہی ہیں جس سے پاکستان فلم انڈسٹری بحالی کی جانب اپنے قدم بڑھا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور کی یادیں کسی بھی لمحے فراموش نہیں کر سکا اور جب بھی موقع ملتا ہے تو پرانے دوستوں سے ملنے کے لئے لاہور ضرور آتا ہوں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں