میرکل

میرکل نے حزب اختلاف کی طرف سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا مطالبہ مسترد کر دیا

برلن(عکس آن لائن)جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے پارلیمان میں حزب اختلاف کی طرف سے کیے جانے والے اس مطالبے کو مسترد کر دیا ہے کہ وہ کورونا لاک ڈائون سے متعلق اپنے ایک بیان پر پیدا ہونے والی غلط فہمی کے تناظر میں اعتماد کا ووٹ حاصل کریں۔ چانسلر میرکل نے جرمن ٹی وی سے بات چیت میں کہا کہ وہ اپنے بیان پر لوگوں سے معافی مانگ چکی ہیں اور اب اعتماد کے ووٹ کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا۔ میرکل نے کہا کہ انہیں پوری وفاقی حکومت اور پارلیمنٹ کی حمایت حاصل ہے۔ گزشتہ روز زبردست تنقید کے بعد چانسلر میرکل نے ایسٹر کے تہوار کے دنوں میں سخت تر لاک ڈائون کا فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ یہ سخت تر لاک ڈائون یکم اپریل سے لے کر پانچ اپریل تک نافذ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں