اسد عمر

میاں صاحب کرسی چھوڑو اور الیکشن کال کرو، اسد عمر

اسلام آباد (نمائندہ عکس) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ میاں صاحب کرسی چھوڑو اور الیکشن کال کرو۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے لکھا کہ شہباز شریف نے کہا تھا کہ اگر ثبوت ہوں غیر ملکی مداخلت کے تو وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں اسد عمر نے کہا کہ اب ایک نہیں دو مرتبہ قومی سلامتی کمیٹی تصدیق کر چکی ہے کہ بیرونی مداخلت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ خان نے تو ساتھ کھڑا نہیں ہونے دینا، میاں صاحب کرسی چھوڑو اور الیکشن کال کرو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں