ڈاکٹر شاہد صد یق

مہنگائی کا طوفان پی ڈی ایم حکومت کی کشتی ڈبودے گا ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ مہنگائی کا طوفان پی ڈی ایم حکومت کی کشتی ڈبودے گا،اقتدار کے نشے میں امپور ٹڈ نااہل پی ڈی ایم کی حکومت کوعوام کی مشکلات دکھائی ہی نہیں دے رہیں،وفاقی حکومت نے بے تہاشامہنگائی کرکے عوام کی کمرتوڑکررکھ دی ہے۔

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ سال 2022میں عوا م پی ٹی آئی کی جمہوری و آئینی حکومت پر شب خون مارے جانے کے بعد عوام نے جن ابتر حالات کا سامنا کیا وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں، 2023الیکشن کا سال اور عام انتخابات میں پی ٹی آئی عوامی طاقت سے برسر اقتدار آئے گی عمران خان ملک و قوم کا مستقبل ہیں جو ملک وقوم کو تمام بحرانوں سے نجات دلائیں گے۔انہو ں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے عوام کو خود مختار بنایا ہے 30سال سے زائد عرصہ حکومت کرنے والوں نے عوام کو رسوائی کے سوا کچھ نہیں دیا عوام کے ووٹوں سے پی ٹی آئی پھر اقتدار میں آئے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں