سینیٹر شیری رحمن

مہنگائی، بیروزگاری، بدحالی، بدانتظامی اور کرپشن کے خلاف پیپلز پارٹی 27 فروری کو کراچی سے لانگ مارچ کا آغاز کر رہی ہے ، سینیٹر شیری رحمن

اسلام آباد (عکس آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ مہنگائی، بیروزگاری، بدحالی، بدانتظامی اور کرپشن کے خلاف پیپلز پارٹی 27 فروری کو کراچی سے لانگ مارچ کا آغاز کر رہی ہے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اس نااہل حکومت کے خلاف ہر شہری پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ میں شامل ہوگا، عوام کو نا گھبرانے کے مشورے دینے والے آج کل اپنی کابینہ کو نا گھبرانے کہ مشورے دے رہے۔

سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ اطلاعات ہیں کہ حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 سے 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرنے جا رہی ہے، اس وقت پیٹرول کی قیمت پہلے ہی 148 روپے فی لیٹر ہے۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہاکہ 3 سال میں اس حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 53 روپے کا اضافہ کیا ہے، دو سال مزید رہے تو پیٹرول خریدنا مشکل ہو جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ اس وقت مجموئی مہنگائی کی شرح 13 فیصد ہے،

ہفتہ وار مہنگائی کہ شرح 18.42 فیصد اور کم آمنے والے طبقے کے لئے مہنگائی 20 فیصد سے اوپر ہے۔ انہوںنے کہاکہ اس صورت حال میں پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ناقابل قبول ہے، حکومت کرسی بچانے میں مصروف ہے، عام آدمی کی مشکلاتون کا ان کو اندازہ بھی نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں