ٹریفک قوانین

مہذب قومیں ٹریفک قوانین کی پابندی کرتی ہیں، انچارج پٹرولنگ پوسٹ مانا موڑ

گگو منڈی(نمائندہ عکس آن لائن)مہذب قومیں ٹریفک قوانین کی پابندی کرتی ہیں ہمیں بھی ٹریفک قوانین پر عمل کر کے مہذب ہونے کا ثبوت دینا چاہیے ان خیالات کا اظہار انچارج پٹرولنگ پوسٹ مانا موڑ محمد عظیم سب انسپکٹر نے گورنمنٹ ہائر سکنڈری سکول گگو منڈی میں طلبا سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 18سال سے کم عمر کے بچے گاڑی اور موٹر سائیکل ہر گز نہ چلائیں موٹر سائیکل چلاتے وقت طلبا ہیلمنٹ کا استعمال لازمی کریں بس کی چھت پر یا گیٹ میں کھڑے ہو کر سفر نہ کریں زندگی بہت قیمتی ہے اس کی حفاظت کریں اور یہ اسی طرح ممکن ہو گا جب آ پ روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین پر عمل کریں گے اس موقع پر پرنسپل محمد افضل ،محمد شفیق ،محمود نیاز ،محمد جاوید ،شہر بہادر کسیلیہ ،محمد منیر اور ارشد جاوید بھی موجود تھے

اپنا تبصرہ بھیجیں