مہاجرین

مہاجرین کے حوالے سے ترکی کے ساتھ ایک نیا معاہدہ چاہتے ہیں، جرمنی

برلن (عکس آن لائن)جرمنی وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے کہاہے کہ یورپی یونین مہاجرین کے حوالے سے ترکی کے ساتھ ایک نیا معاہدہ کرنا چاہتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن وزیر خارجہ نے کہاکہ یورپی یونین کی خواہش ہے کہ انقرہ کے ساتھ سابقہ مہاجرین معاہدے کو وسعت دی جائے۔

تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ترکی نے مہاجرین کا کافی بوجھ اٹھا رکھا ہے اور اس بات کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔ ترکی تقریبا چالیس لاکھ افراد کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے معاہدے کے تحت ترکی کو مزید رقوم فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ مہاجرین کی ضروریات پوری کر سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں