مکئی کی کاشت

مکئی کی کاشت بارے اہم ہدایات جاری

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ مکئی کی سنتھینک اقسام کو کھاد کی مطلوبہ مقدارڈال دیں جبکہ آبپاش علاقوں میں درمیانی زرخیززمین کیلئے 2 بوری ڈی اے پی‘ ایک بوری پوٹاشیم سلفیٹ یا5بوری سنگل فاسفیٹ 18فیصد اورڈیڑھ بوری پوٹاشیم سلفیٹ و پون بوری یوریا بھی ڈالی جاسکتی ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجدنےبتایا کہ کاشتکاربارانی علاقوں میں کھادکی مکمل مقداربھی ڈال دیں‘مکئی کی فصل کو علاقے کے موسمی حالات کے پیش نظر پانی کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری رکھناچاہئیے تاہم کھیت میں فالتو پانی کھڑانہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ موسم میں نمی کے باعث کونپل کی مکھی بھی فصل پرحملہ آورہوسکتی ہے لہذا کاشتکار فصل کا بغورمعائنہ جاری رکھیں اور اگرکسی جگہ پر کونپل کی مکھی کاحملہ نظرآئے تو فوری طورپرمحکمہ زراعت توسیع کے عملہ کی مشاورت سے مناسب زہروں کا سپرے بھی کیاجائے تاکہ فصل کو بڑے نقصان سے بچایاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں