مکئی

مکئی کا گندم میں ملا کر استعمال نیوٹریشن کی کمی کے پائیدار حل میں معاون ثابت ہو سکتا ہے، ماہرین جامعہ زرعیہ

فیصل آباد (عکس آن لائن)ماہرین جامعہ زرعیہ فیصل آباد نے کہا کہ مکئی کو عمومی طور پر پولٹری اور لائیوسٹاک فیڈ کے ساتھ ساتھ سٹارچ کی تیاری میں استعمال کیا جاتا ہے تاہم اگر اسے گندم کے آٹے میں شامل کرکے انسانی غذاکا بھی حصہ بنا دیا جائے تو عوام کی غذائی ضروریات اور نیوٹریشن کی کمی کا پائیدار حل نکالنے میں مدد مل سکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ملکی ضروریات کے مقابلہ میں مکئی کی خاطر خواہ پیداوار حاصل ہورہی ہے تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ حکومت کو اس کی مارکیٹنگ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے مکئی سے وابستہ علاقوں میں اس سے وابستہ انڈسٹری قائم کرنے کیلئے اقدامات بروئے کار لانے چاہئیں۔

انہوں نے مکئی کی مینوئل برداشت میں حائل رکاوٹو ں کے بارے میں کہا کہ اس کی مکینیکل ہارویسٹنگ یقینی بنانے کیلئے حکومت کو چھوٹے کاشتکاروں کی مدد کرنی چاہئے تاکہ اس میں موجود نمی کودھوپ میں ختم کرنے کے بجائے مشینی برداشت کے ذریعے وقت اور سرمایہ کی بچت کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں