مٹرکی اگیتی فصل

مٹرکی اگیتی فصل کی بروقت برداشت کی تجویز

قصور(عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ پھلیوں میں دانے بھرجانے پر مٹرکی اگیتی فصل کی برداشت شروع کردیں اور چنائی میں تاخیر سے گریز کیاجائے تاکہ مٹرکی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت (توسیع) قصورمحمدنویدامجدنے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ مٹرکی اگیتی اقسام 2جبکہ پچھیتی اقسام 3چنائیاں دیتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار چنائی کرتے وقت اس بات کاخیال رکھیں کہ پودے الٹ پلٹ نہ ہوں اور نہ ہی زمین سے پودوں کو اکھاڑاجائے۔ انہوں نے کہا کہ صبح کے وقت احتیاط سے چنائی کا وقت انتہائی موزوں ہے تاہم اگر انہیں دورکی منڈیوں تک فروخت کیلئے پہنچانا درکار ہو تو چنائی شام کو بھی کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار مٹرکی پھلیوں کی تازگی اور رنگت برقراررکھنے کیلئے انہیں چناؤ کے بعد کپڑے کی صاف بوریوں میں پیک کریں تاکہ پھلیوں کو نقصان پہنچنے کا احتمال نہ رہے ‘مٹرکی فصل کو نقصان سے بچایاجاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں