شیخ حبیب

موٹر رجسٹریشن میںکارڈ سسٹم کے نظام کو یکم جنوری تک موخر کیاجائے’شیخ حبیب

کراچی (عکس آن لائن) کراچی سندھ تاجر اتحاد کے چیئرمین شیخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت سندھ گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے کارڈ سسٹم کے نظام کو یکم جنوری تک موخر کرے ، ڈرائیونگ لائسنس کے لیے بھی کارڈ سسٹم متعارف کرایا جائے اور 2000ء سے قبل کی تمام پرانی موٹر سا ئیکلوں کو ختم کیا جائے۔ گزشتہ روز موٹر سائیکل ڈیلرز کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ حبیب نے کہا کہ گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن میں سندھ حکومت کی جانب سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے کارڈ سسٹم متعارف کرایا گیاہے جس کی تاجر برادری بھرپور حمایت کرتی ہے اور اس کے ساتھ حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ ڈرائیونگ لائسنس میں بھی کارڈ متعارف کرایا جائے ، اس سے جال سازی کا خاتمہ ہوگا اور حکومتی ریونیو بھی بڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے موٹر رجسٹریشن کارڈ سسٹم کے نظام کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنایا جائے اور اسے جدید اصولوں کے عین مطابق کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ 2000 ء سے پہلے کی تمام پرانی موٹر سائیکلوں کو ختم کیا جائے تا کہ چوری کی روک تھام کی جا سکے ،اس سے ٹریفک کا لوڈ بھی کمی ہو سکے گا۔شیخ حبیب نے کہا کہ حکومت کارڈ سسٹم کو کم از کم یکم جنوری2021 ء تک موخر کرے تاکہ ڈیلر حضرات بھی اس کی تیاری کر سکیں اور لوگوں کا آگاہی فراہم کرسکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ بارش کی وجہ سے جو فائلیں خراب ہوئی ہیں انہیں بھی ٹھیک کیا جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں