مونگ پھلی کی برداشت

مونگ پھلی کی برداشت کیلئے موزوں وقت کاانتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے، ماہرین زراعت

فیصل آباد (عکس آن لائن) ماہرین زراعت نے کہاہے کہ مونگ پھلی کی برداشت کیلئے موزوں وقت کاانتخاب بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اگیتی برداشت کی صورت میں کچی پھلیوں کی زیادہ تعداد پیداوار میں کمی کاباعث بنتی ہے لہٰذا کاشتکار ماہرین زراعت کے مشورہ سے بروقت مونگ پھلی کی برداشت یقینی بنائیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مالی نقصان کاسامنا نہ کرناپڑے۔

انہوں نے بتایاکہ مونگ پھلی کی کم پیداوار کی اہم وجہ برداشت کے سلسلہ میں زرعی ماہرین کی سفارشات پر پوری طرح عملدرآمد نہ کرناہے۔ انہوں نے بتایاکہ مونگ پھلی کی فصل کی بھرپور پیداوار حاصل کرنے کیلئے برداشت ایک ایسا عمل ہے جو معیار پر بھی اثر انداز ہوتاہے۔

انہوں نے کہاکہ اگر تاخیر سے مونگ پھلی کی برداشت کی جائے تو پھلیوں کارنگ سیاہ ہو جاتاہے جو پیداوار کے ضائع ہونے کا موجب بنتاہے۔انہوں نے بتایاکہ مونگ پھلی کی جدید اقسام 6ماہ میں پک کر تیار ہو جاتی ہیں اور اس کی برداشت کامناسب وقت نومبر کامہینہ ہوتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں