مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمن کی طبیعت ناساز، ڈرپ لگائی گئی،ڈاکٹر کی مکمل آرام کی ہدایت

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی طبیعت ناساز ہوگئی جس کے بعد ڈرپ لگائی گئی ، ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیدیا ۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کا اسلام آباد میں رہائش گاہ پر علاج کیا جارہا ہے اور انہیں بخار کے باعث ڈرپ بھی لگائی گئی ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمن کو مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ذرائع کے مطابق نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفون پر اْن کی خیریت دریافت کی، مولانا فضل الرحمان نے اپنی صحت سے متعلق نواز شریف کو آگاہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کو مکمل صحتیابی تک آرام کا مشورہ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے فضل الرحمان کو مشورہ دیا کہ سیاست ہوتی رہے گی پہلے اپنی صحت پر توجہ دیں۔نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ صحتیاب ہوجائیں پھر پی ڈی ایم کو مکمل فعال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے خیریت دریافت کرنے پر نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں