مولانا فضل الرحمن

مولانا فضل الرحمن کا نواز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ،ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر غور

اسلام آباد (عکس آن لائن)حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ (ن )کے قائد میاں نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنمائوں نے ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر غور کیا۔دونوں رہنمائوں نے رمضان کے بعد پی ڈی ایم کی تحریک کو تیز کرنے اور ضمنی الیکشن میں حکومت کی عوام میں غیر مقبولیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔واضح رہے کہ پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن کہہ چکے ہیں کہ پی ڈی ایم میں تمام سیاسی جماعتوں کی حیثیت برابر کی ہے، اب بھی موقع ہے کہ پیپلز پارٹی اپنے فیصلوں پر نظرِثانی کرے اور پی ڈی ایم سے رجوع کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں