فیصل کریم کنڈی

مولانا فضل الرحمن کا مینڈیٹ خیبر پختونخوا میں چوری ہوا، ہ شور شرابہ سندھ میں کررہے ہیں،فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد(عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن کا مینڈیٹ خیبر پختونخوا میں چوری ہوا لیکن وہ شور شرابہ سندھ میں کررہے ہیں۔

ایک انٹرویومیں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ نمبرگیم ہمارے پورے ہیں اور آصف زرداری صدر بن جائیں گے، ان کے صدر بننے کے بعد سیاسی ماحول تبدیل ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کا فیصلہ مسلم لیگ(ن)نے کرنا ہے لیکن پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز کا فیصلہ صدارتی الیکشن کے بعد ہوگا۔

انہوںنے کہاکہ ندیم افضل چن کے نام پر مسلم لیگ(ن)کے اعتراض کی خبر درست نہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن شور شرابہ سندھ میں کررہے ہیں لیکن ان کا مینڈیٹ خیبر پختونخوا میں چوری ہوا۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن جن سے مل رہے ہیں ان سے پوچھیں کہ مینڈیٹ کہاں گیا؟۔

انہوںنے کہاکہ قومی و سرکاری اداروں کی نجکاری کے معاملے پر ہمارے مسلم لیگ(ن)سے کچھ تحفظات ہیں جن کے حوالے سے آئندہ آنے والے دنوں میں بات ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں