مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان کی جے یو آئی فاٹا رہنماء مفتی اعجاز شنواری کی گرفتاری کی مذمت

اسلام آباد (عکس آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی فاٹا رہنماء مفتی اعجاز شنواری کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز رہے،مفتی اعجاز شنواری کو فوری رہا کیا جائے۔

اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہ اکہ آئینی اور قانونی دائرے میں رہ کر جدوجہد کرنے والے پارٹی رہنماء کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔

انہوںنے کہاکہ مفتی اعجاز شنواری کو فوری رہا کیا جائے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حکومت اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے سے باز رہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ جے یو آئی کارکن حکومتی دباؤ میں آنے والے نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے پارٹی رہنماؤں کو مفتی اعجاز شینواری کی رہائی کے لئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں