مولانا فضل الرحمان نے جنوری میں الیکشن کے انعقاد پر سوال اٹھادیئے

اسلام آباد (عکس آن لائن)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے جنوری میں الیکشن کے انعقاد پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جنوری میں بالائی علاقوں میں برف پڑی ہوگی، لوگ ووٹ کیسے دیں گے؟

پنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوری میں ملک کے بالائی علاقوں میں برفباری ہوتی ہے، وہاں کے لوگ میدانی علاقوں میں آ جاتے ہیں، ان دنوں میں تو وہاں کے لوگ اپنے علاقوں میں ہی نہیں ہوں گے، تو ووٹ کیسے دیں گے؟ اسلئے اس معاملے پر بھی الیکشن کمیشن کو سوچنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نوید سنائی گئی کہ ملک میں امن قائم ہو گیا ہے

لیکن صورت حال یہ ہے کہ کسی بھی امیدوار کیلئے خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں الیکشن مہم میں حصہ لینا مشکل ہے اور ہمارے لیے تو ناممکن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں