سائرہ نسیم

موسیقی پارٹ ٹائم جاب نہیں ،پوری توجہ اور لگن سے وقت دینا پڑتا ہے ، سائرہ نسیم

لاہور(عسکں آن لائن) نامور گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ گائیکی کے اصل رموز کو سمجھے بغیر کامیابی حاصل نہیں ہوتی ، ریاضت ایک سنجیدہ مشق ہے اور گائیگی کے فن سے وابستہ حقیقی گلوکار اس سے بخوبی آگاہ ہے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ معیاری شاعری پر مبنی گیت پیش کئے ہیں اور مجھے فخر ہے کہ کئی سال قبل پیش کئے گئے میرے گیت آج بھی لوگوں کی زبان پر ہیں۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ موسیقی کوئی پارٹ ٹائم جاب نہیں بلکہ اسے پوری توجہ اور لگن سے وقت دینا پڑتا ہے تبھی کامیابی کا حصول ممکن ہوتا ہے ۔

سائرہ نسیم نے کہا کہ پاکستان نے گلوکاری کے میدان میں بڑے بڑے نام پیدا کئے ہیں جن کی دنیا میں ایک پہچان ہے ۔ جب بھی بیرون ممالک سفر کیا ہے خود کو پاکستان کی سفیر کے طور ر پر پیش کیا ہے اور اپنے اقدامات سے ملک و قوم کی عزت میں اضافے کی کوشش کی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں