انار کے پودوں

موسم گرما میں انار کے پودوں پر ضرررساں کیڑوں کے حملے کاخدشہ،باغبانوں کو حفاظتی اقدامات کی ہدایت

مکوآنہ (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے موسم گرما کے دوران انار کے پودوں پر ضرررساں کیڑوں کے حملے کے خدشے کے باعث حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہا کہ موسم گرما کے دوران انار کے پودوں پر ضرررساں کیڑوں کا حملہ ہوسکتا ہے جس کے باعث انار کی تتلی،سلیلز،سفید مکھی، پھل کی مکھی ودیگر کیڑے پھل کو نقصان پہنچا سکتے ہیں جبکہ سلیلز، سفید مکھی کی طرف سے پتوں سے ر س چوسے جانے کے باعث فصل کمزور ہوسکتی ہے اور پھل زمین پر گر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضرر رساں کیڑے انار کے پودے پرحملہ آور ہو کر اپنے جسم سے فاسد مادے خارج کرتے ہیں جس سے پودے پر سیاہ اولی اگ آتی ہے اور ضیائی تالیف کا عمل بری طرح متاثر ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انار کی تتلی اور پھل کی مکھی انار کے پھل میں سوراخ کر کے اندر داخل ہوجاتی ہے اور اندر سے پیل کھا کر نقصان پہنچاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان مکھیوں کے بنائے گئے سوراخوں پر بیکٹیر یا اور فنگس حملہ آور ہوتے ہیں جس سے پھل گل سڑ جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ باغبانوں کو کوئی متاثرہ انار کا پھل نظر آئے تواسے فوری طور پر توڑ کر زمین میں گہرا دبا دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ انار کے پودوں پرحملہ کی صورت میں کاربوسلفان 20 ای سی بحساب 2.5 ملی لیٹر فی لیٹر پانی میں ملا کر سپرے کرنے سے ضرررساں کیڑ وں سے بچاؤ ممکن ہے۔ا نہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزید معلومات ایگری کلچرل ہیلپ لائن سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں