آم کے باغات

موسم سازگار ہونے کے باعث آم کے باغات میں کورے سے بچا کے چھپر اتارنے کی ہدایت

فیصل آباد(عکس آن لائن)آم کے باغبانوں کو کہر اور سردی کی شدت ختم ہونے سمیت موسم سازگار ہونے کے باعث آم کے باغات میں کورے سے بچا کیلئے لگائے گئے چھپر اتارنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہاگیاہے کہ باغبان چھوٹے اور پھل نہ دینے والے آم کے درختوں کی شاخ تراشی بھی شروع کردیں اور کھودے گئے گڑھے پر کرنے سمیت 15 فروری کے بعد ان میں پودے لگانے کے عمل کابھی آغاز کردیں۔

ماہرین زراعت نے کہاکہ آم کے باغبانوں کو چاہیے کہ وہ باغات میں نائٹروجن، فاسفورس، پوٹاش اور جپسم کی کھاد بھی ڈال دیں اور کھاد ڈالنے کے بعد آبپاشی کا بھی خیال رکھیں۔انہوں نے کہاکہ ماہ فروری کے دوران آم کے پودوں پر تیلے، سکیل،گدھیڑی کا حملہ ہو سکتاہے اسلئے باغبان پودوں کا بغور جائزہ لیتے رہیں اور اگر ان کیڑوں کاحملہ محسوس ہو تو ان کی تعداد کے پیش نظر فوری سپرے بھی کیاجائے۔
انہوں نے کہاکہ سفوفی پھپھوندی کا خاص کر جائزہ ضروری ہے جو آم کے باغات کو معاشی حد تک نقصان پہنچانے کا موجب بن سکتی ہے اسلئے جب 30فیصد پھول آ جائیں تو باغبان ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے حفاظتی سپرے یقینی بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں