مریم اورنگزیب

موسم بہار میں 60ہزار مقامات پر 18ملین پودے لگائیں گے، مریم اورنگزیب

لاہور(عکس آن لائن)سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب میں موسم بہار کے دوران 60ہزار سائٹس پر 18ملین پودے لگائیں گے۔مریم اورنگزیب نے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ میڈیا، سول سوسائٹی، جنگلی حیات کے تحفظ کے ادارے، تنظیمیں شجرکار مہم کا حصہ بنیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لیے محکمہ جنگلات اور پی ایچ اے نے اسٹالز لگادیے ہیں، اسٹالز سے مفت پودے لیں اور شجرکاری کریں۔سینئرصوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ جلو فارسٹ پارک لاہور میں 35ہزار پودوں کی شجرکاری ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں