مودی

مودی کے ہندوستان میں بڑھتی ہندوتوا شدت پسندی اقلیتوں کیلئے سنگین خطرہ

نئی دہلی (عکس آن لائن)مودی کے ہندوستان میں بڑھتی ہندوتوا شدت پسندی اقلیتوں کے لئے سنگین خطرہ بن چکی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دو ہزارچودہ کیانتخابات میں مودی کی قیادت میں بی جے پی کی جیت کے بعد سے ہندو قوم پرستی میں اضافہ ہوا۔بھارت میں مذہبی شدت پسندی اورعدم برداشت کے بڑھتے واقعات مودی کی نفرت انگیز پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔ ہندوستان میں اقلیتوں کے حقوق کی کھلیعام خلاف ورزی جاری ہے۔ بی جے پی کی کھلیعام اقلیتوں کو دھمکی مودی کی سوچی سمجھی سازش ہے۔بی جے پی رہنما نیدھمکی دی ہے کہ ہندوستان میں اگرکوئی ہندوں کو للکارے گا تواس کی بھارت میں کوئی جگہ نہیں۔

صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ سکھ اورعیسائی برادری بھی مودی سرکارکے عتاب کا نشانہ رہی ہے۔پچھلے کچھ عرصے میں بھارت میں نہ صرف مساجد بلکہ کئی گرجا گھروں کوبھی مسمار کیا گیا۔گائیکا گوشت لے جانے کیشبیمیں مسلم نوجوان کوبیہمانہ تشدد کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔آدتیہ ناتھ یوگی کا کہنا ہیمسلمان اورہندوکبھی ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔عالمی میڈیا کیمطابق بھارت میں کشیدگی کے بڑھتے واقعات آنے والے انتخابات میں مودی کی کامیابی کے ہتھکنڈے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں