ریما

موجودہ فنکاروں کو ماضی جیسی شہرت کیوں نہیں ملتی؟ ریما نے وجہ بتادی

لاہور(عکس آن لائن) ماضی کی نامور اداکارہ ریما نے ایک تازہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ آج کل شوبز فنکاروں کو ماضی کے شوبز ستاروں جیسی مقبولیت کیوں حاصل نہیں ہوتی۔ ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ ماضی میں لوگ اداکاروں کو اس لئے زیادہ پسند کرتے تھے کہ ان کی شخصیت پراسرار رہتی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ آج کل ہر شوبز فنکار عوام کی رسائی میں ہوتا ہے جس اس کی پراسراریت ختم ہوجاتی ہے اور وہ سپر اسٹار نہیں بن سکتا۔

ریما کا کہنا تھا کہ انہوں زندگی میں کبھی کسی کے خلاف منفی بات نہیں کی کیوں کہ یہ ان کے مزاج کے خلاف ہے۔واضح رہے کہ ریما پاکستانی شوبز انڈسٹری کی کامیاب ترین اداکارہ رہی ہیں اور پھر انہوں نے ہدایت کاری کے شعبے میں قدم رکھا اور کامیابیاں سمیٹیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں