سعید غنی

موجودہ صورتحال کا حل سخت لاک ڈاؤن نہیں کرفیو ہے، سعید غنی

کراچی (عکس آن لائن) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کا حل سخت لاک ڈاؤن نہیں کرفیو ہے، وزیراعظم اورپی ٹی آئی یہ ماننے کیلئے تیار نہیں کہ کورونا خطرناک ہے۔

خصوصی گفتگو میں سعید غنی نے کہا کہ موجودہ صورتحال کا حل سخت لاک ڈاؤن نہیں کرفیو ہے، موجودہ صورتحال میں کرفیولگانابھی انتہائی مشکل ہے۔سعید غنی نے کہا کہ پہلے دن سے کہہ رہے تھے سخت لاک ڈاؤن کرومگروزیراعظم نہ مانے، وزیراعظم اورپی ٹی آئی یہ ماننے کیلئے تیار نہیں کہ کورونا خطرناک ہے۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا وزیراعظم صاحب کورونا جان لیوا ہے فلو نہیں، ہم جب بھی سختی کرتے ہیں تو وزیراعظم نرمی کے بیان دیتے ہیں، ہم جب سختی کرتے پی ٹی آئی کہتی ہے پاکستان میں سی کلاس وائرس ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم،پی ٹی آئی،سپریم کورٹ چیف جسٹس کاالگ الگ موقف ہے ، ہم کہتے تھے اسپتالوں میں جگہ نہیں ہوگی اوروہ وقت آنیوالا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں