شیخ رشید

موجودہ حکومت کا چالیسواں پورا ہوگیا ہے ،شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ عکس )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کو چالیس دن پورے ہوگئے ہیں بلکہ یوں کہیں انکا چالیسواں پورا ہوگیا ہے ۔

آج یہ اتحادی کہیں بھی تو حکومت مدت پوری نہیں کرسکتی ، جی کا جانا ٹھہر گیا ہے ۔ مرکز میں اور پنجاب میں صرف ایک ایک ووٹ کی اکثریت ہے ، بلوچستان میں عدم اعتماد نہ ہونے جارہی ہے ، 25ڈپٹی کمشنروں اور سسٹنٹ ڈپٹی کمشنروںکو پنجاب میں 24گھنٹوں میں تبدیل کیا گیا ہے ۔

لیکن یہ عمران خان کے اسلام لانگ مارچ کا راستہ سے پہلے اہم فیصلے آسکتے ہیں ، دو چار دن اوپر نیچے بھی ہوسکتے ہیں۔ سپریم کورٹ نے عظیم سوموٹو لے کر نیب ایف آئی اے اور اے این ایف میں ان کے کیسز کے ختم کرانے کے لئے تھے اور ان کو عنقریب دوبارہ جیلوں کے منہ دیکھنے ہوں گے ۔

پاکستان کی فوج عظیم جانثار فوج ہے ، وہ کبھی اپنے لوگوں پر گولی نہیں چلائے گی اور مزید معیشت کو تباہ ہوتے بھی نہیںدیکھے گی اور ایک ایسا حل نکالے گی جو ملک کو معاشی ، سیاسی اور انتظامی بحران سے نکال سکے ۔ موجودہ حکومت کی کوشش ہے ، کہ وہ فوج کو سیاست میں گھیسٹنے ،نیشنل سکیورٹی کونسل میں پٹرول ،ل گیس اور بجلی کا مسئلہ ان سے حل کروائیں ، اور آرٹیکل 245کا استعمال بھی کرائیں لیکن ایسا کچھ نہیں ہوگا ور موجودہ حکومت کو شرمندگی اٹھانی پڑے گی یہ اپنے جال میں خودہی پھنس گئے ہیں جو کھڈا انہوں نے عمران خان کے کھودا تھا اس میں خود ہی گر گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں