اجمل خان وزیر

موجودہ حکومت نے عوام کا معیار زندگی بدلنے کا عزم کررکھا ہے، اجمل خان وزیر

بنوں(عکس آن لائن) مشیر برائے اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل خان وزیر نے کہا ہے کہ صوبہ وزیر اعلیٰ محمود خان کی سربراہی میں ترقی کی رہ پر گامزن ہے صوبہ بھر کے صحافیوں کے فلاح وبہود اور میڈیا کالونیوں کو جلد تکمیل تک پہنچانے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کارلائینگے

موجودہ حکومت عوام کا معیار زندگی بدلنے اور بنیادی مسائل اُن کے دہلیز پر حل کرنے میں کسی قسم کے رکاؤٹ برداشت نہیں کیا جائیگا کررونا وائرس کے حوالے سے وزیر اعلیٰ محمود خان خود نگرانی کررہے ہیں ضم شدہ قبائلی اضلاع کی ترقی کیلئے اربوں روپے مختص کرکے تحریک انصاف نے تاریخ میں پہلی بار قبائل کو اُن کے حقوق دیئے صوبہ بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے سپورٹس ایونٹ کے انعقاد کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے وزیراعلی محمود خان کی جانب سے دی گئی ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی بھرپور کوشش کرونگا۔ کوشش ہوگی کہ تمام نشریاتی اداروں پر حکومتی موقف کا بھرپور طریقے سے دفاع کرونگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر بنوں پریس کلب محمد عالم خان کی قیادت میں وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا

اس موقع پر ایس ڈی پی او وزیر سب ڈویژن ملک شیر اکبر خان ،پریس سیکرٹری بنوں پریس کلب محمد وسیم خان سمیت دیگر بھی موجود تھے صدر پریس کلب محمد عالم خان نے مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر کو صحافیوں کو درپیش مسائل ومشکلات اور پریس کلب بنوں کے ضروریات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اور نئے ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کی، مشیر اطلاعات اجمل خان وزیر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ صحافیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی جس میں قبائل اضلاع کے صحافی بھی شامل ہے موجودہ حکومت وزیر اعلیٰ محمود خان کی سربراہی میں صحافیوں کو درپیش مشکلات کے حل کیلئے سنجیدگی کے ساتھ کام کررہی ہے ا ور آج تحریک انصاف حکومت کو میڈیا حکومت کہاں جائے تو بے جاہ نہ ہوگا پریس کلبز حکومت اور عوام کے درمیان رابطہ پل کا کردار ادا کررہے ہیں اور اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے صوبہ بھر کے پریس کلب کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے اور اس میں کسی بھی قسم کی کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے

ہماری کوشش ہے کہ صحافیوں کو اُن کے تمام تر حقوق مل سکے جس کیلئے حکومت ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اُٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ لوکل، ریجنل، نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا میں وزیراعظم عمران کے ویژن اور وزیراعلی محمود کے ہدایات کا دفاع کرونگا اور نشریاتی اداروں پر نئے پاکستان کی تصویر اُجاگر کرونگا کوشش ہوگی کی صحافیوں کیلئے فلاحی سکیمیں متعارف کریں اور تمام نشریاتی اداروں، صحافتی تنظیموں اور صحافیوں کیلئے ان دفتر کے دروازے ہر وقت کھلے ہونگے انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی اضلاع اور ضم شدہ اضلاع کے تمام پریس کلبوں کو بنیادی ضروریات کی فراہمی کیلئے عملی طور پر کردار ادا کرونگا کیونکہ جہاں کے صحافی اور پریس کلبز فعال ہونگے وہاں کے مسائل بہتر انداز میں پیش ہونگے

اپنا تبصرہ بھیجیں