شیش محل

موجودہ حکومت سے بہت توقعات باندھی تھیں لیکن عوام کے ذہنوں کا شیش محل ٹوٹ چکا ہے

پھالیہ(نمائندہ عکس آن لائن) عوام نے موجودہ حکومت سے بہت توقعات باندھی تھیں لیکن عوام کے ذہنوں کا شیش محل چھناکے سے ٹوٹ چکا ہے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے جماعت اسلامی کے ضلعی راہنما محمد شریف بھٹی کی صاحبزادی کی تقریب نکاح کے بعد مقامی میرج ہال میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ہم آئی ایم ایف کی غلامی میں بری طرح جکڑے جا چکے ہیں۔معیشت کا پہیہ رک چکا ہے،کارخانے بند ہو چکے ہیں،غربت اپنے پنجے گاڑ چکی ہے۔

ایف بی آر کی صرف اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام ہو چکی ہے بلکہ وہاں پہ بد انتظامی بھی اپنے عروج پر ہیں۔ان حالات میں اس حکومت سے بہتری کی کوئی امید رکھنا بالکل غلط ہے۔اپوزیشن بھی اپنے مفادات کی سیاست لڑ رہی ہے اور اسے بھی غریب عوام سے کوئی ہمدردی کی ہے۔ واحد جماعت اسلامی ہے جو اس وقت میدان عمل میں ہے اور عوام کے حقوق کی اصل علمبردار ہے۔

جماعت اسلامی حکومت میں آکر سود کے نظام کو ختم کرے گی اور نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں اسلام کے نظام سے ہی بہتری آسکتی ہے اور جب تک جماعت اسلامی جیسی مخلص قیادت بر سر اقتدار نہیں آتی تب تک یہ خواب پورا نہیں ہو سکتا۔کشمیر کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی ہمیشہ کی طرح کشمیر کا مقدمہ لڑتی رہےگی اور بہت جلد کشمیر پورے کا پورا پاکستان کا حصہ ہو گا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع منڈی بہاو الدین محمد اعظم نمبردار بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں