جاوید شیخ

موجودہ حالات میں خدا سے مدد مانگنی چاہیے ،رب پکارنے والوں کی ضرور سنتا ہے ‘ جاوید شیخ

لاہور( عکس آن لائن) سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء نے ہمارے لئے

بہت سارے چیلنجز کھڑے کر دئیے ہیں لیکن ہمارا خدا کی ذات پر بھروسہ ہونا چاہیے .

اور اس ذات پر توکل کرتے ہوئے ہم مشکلات حالات سے چھٹکارا پا لیں گے،

موجودہ حالات میں دوسرے شعبوں کی طرح فلم انڈسٹری کی بھی ازسر نو بحالی کرنا ہوگی ۔

ایک انٹرویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ کسی نے کبھی یہ سوچا بھی نہیں ہوگا کہ ایک وباء کی وجہ سے دنیا کے

حالت اس طرح تبدیل ہو جائیں گے کہ طاقتور معیشتیں بھی زمین بوس ہو جائیں گی ۔

میرا خداکی ذات پر بہت زیادہ توکل ہے اوراس وباء نے میرا توکل کواور زیادہ مضبوط کردیا ہے ۔

ہمیں اس مشکل سے چھٹکارے کے لئے خدا کی ذات پر توکل کرتے ہوئے اس سے مدد مانگنی چاہیے ،

اوررب کی ذات پکارنے والوں کی آوازضرور سنتا ہے ۔جاوید شیخ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباء کی

وجہ سے فلم انڈسٹری بھی متاثر ہوئی ہے لیکن ہمیں مایوس نہیں ہونا چاہیے ،

امید ہے کہ وباء کے تھمنے کے بعد تمام لوگ بھرپور محنت کریں تو ہم ایک

سے دو سال میں دوبارہ درست سمت میں گامزن ہو سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں