وزیراعظم کے داماد

منی لانڈرنگ کیس،نیب نے وزیراعظم کے داماد کو بے قصور قرار دیدیا

لاہور (عکس آن لائن) نیب نے وزیراعظم شہبازشریف کے داماد ہارون یوسف کو منی لانڈرنگ کے الزام سے بے قصور قرار دے دیا۔ لاہوراحتساب عدالت نے ہارون یوسف کی عبوری ضمانت واپس لینے کی بنیاد پرنمٹا دی۔شہباز شریف سمیت دیگرکیخلاف منی لانڈرنگ ریفرنس پرسماعت ہوئی۔

عدالت نے سپلیمنٹری رپورٹ کی کاپی ملزمان کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔ جج احتساب عدالت نے ریماکس میں کہا آئندہ سماعت پرعدالت ریکارڈ کی بنیاد پرفرد جرم عائد کرنے کا جائزہ لے گی ،عدالت میں شہباز شریف کے نمائندے نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ بعدازاں عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں