مقصودچپڑاسی

منی لانڈرنگ کیس،شریک ملزم مقصودچپڑاسی انتقال کرگئے

لاہور (نمائندہ عکس ) منی لانڈرنگ کیس کے اہم نام اور شریف خاندان کے کاروبار میں شامل مقصود چپڑاسی حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوئے۔ مقصود چپڑاسی ان دنوں بیرون ملک مقیم تھے اور ان کے اکاونٹ میں رقم آنے پر اس کو کیس میں شامل کیا گیا تھا۔ مقصود چپڑاسی کے اکاونٹس میں کروڑوں روپے نکلنے کا دعوی شہزاد اکبر نے کیا تھا۔

کیس کی تفتیش کے دوران ہی مقصود کو دل کی تکلیف ہوئی تھی۔ مقصود کے اہل خانہ نے ان کے انتقال پر کچھ کہنے سے گریز کیا تاہم ان کے قریبی ذرائع نے تصدیق کی مقصود انتقال کرگئے ہیں۔ ن لیگ کا موقف تھا کہ شریف خاندان سے منسلک ملازمین کو دوران تفتیش ہراساں کیا جاتا رہا جس کے وجہ سے وہ مختلف بیماریوں کا شکار ہوئے۔ اس سے قبل شریف خاندان کے ملازم فضل داد بھی انتقال کرچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں