منی لانڈرنگ

منی لانڈرنگ، آشیانہ اقبال، رمضان شوگر ملز ریفرنسز ،شہباز شریف کی حاضری معافی درخواست منظور ، کارروائی 8جولائی تک ملتوی

لاہور (عکس آن لائن ) احتساب عدالت لاہور نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کارروائی 8جولائی تک ملتوی کر دی۔ پیر 14جون کو احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شیخ سجاد احمد نے منی لانڈرنگ، آشیانہ اقبال اور رمضان شوگر ملز ریفرنسز پر سماعت کی۔ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سمیت دیگر کے خلاف نیب کے تین مختلف ریفرنسز میں ججز تعینات نہ ہونے کے باعث کوئی کاروائی نہ ہوسکی۔

دوران سماعت حمزہ شہباز نے رمضان شوگر ملز اور منی لانڈرنگ ریفرنسز میں حاضری مکمل کروائی تاہم شہباز شریف کے وکیل نے اپوزیشن لیڈر کی حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شہباز شریف اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے بجٹ سیشن میں مصروف ہیں جس کے باعث پیش نہیں ہوسکے۔ عدالت ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔ عدالت نے حاضری معافی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے سماعت 8جولائی تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں