منڈی عثمان والا

منڈی عثمان والا،واٹر سسٹم شتر بے مہار،پانی کا دورانیہ پینتالیس منٹ ٹیوب ویل آپریٹر کا خواتین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ

منڈی عثمان والا(نمائندہ عکس آن لائن) سلامت پورہ میں پینے کے پانی کا دورانیہ صرف پینتالیس منٹ ہونے اورپرائیویٹ ٹیوب ویل آپریٹر عوام کے پانی ٹینکی کی بجائے ڈائریکٹ سپلائی سے مہیا کرنے کی وجہ سے دور دراز والے گھر پانی سے محروم رہ جاتے ہیں جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے شہریوں کا ٹیوب ویل آپریٹر کے خلاف کہنا ہے کہ پانی کا دورانیہ صرف پینتالیس منٹ ہونے کی بنا سینکڑوں گھروں میں پانی نہیں پہنچتا تو بل کیسے ادا کریں بل ادا نا کرنے پہ ٹیوب ویل آپریٹر خواتین کے ساتھ ہتک آمیز رویہ اختیار کرتا ہے

محکمہ پبلک ہیلتھ کے مطابق پانی کا دورانیہ روزانہ چھ گھنٹے ہے جبکہ پرائیویٹ ٹیوب ویل آپریٹر افضل کا کہنا ہے کہ ڈھائی سو کے قریب گھروں میں پانی فراہم کیا جاتا ہے جس سے بجلی کا بل پورا نہیں کر سکتا تو پانی کا دورانیہ کیوں کر بڑھائیں ۔جبکہ ذرائع کے مطابق سلامت پورہ میںپانچ سو سے زائد گھروں میں پانی کے کنکشنز لگے ہے شہریوں نے ٹیوب ویل آپریٹر افضل کے خواتین کے ساتھ نارواسلوک اختیار کرنے اور پانی کا دورانیہ نا بڑھانے پر اعلی حکام سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں