مسرت جمشید چیمہ

منڈی بہائو الدین کے جلسے کے بعد اپوزیشن والوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)تحریک انصاف پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ منڈی بہائو الدین کے جلسے میں عوام کی غیر معمولی تعداد دیکھ کر اپوزیشن والوں کی راتوں کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں،جلسے کی ناکامی کا جھوٹا پراپیگنڈا نہ کرنے پر لیگی ترجمانوں کی ڈانٹ ڈپٹ ہو رہی ہے ،مریم اورنگزیب صاحبہ آپ الفاظ کا چنائو سوچ سمجھ کر کیا کریں ، شیشے کے گھر میں بیٹھ کر کسی پر پتھر نہیں پھینکا کرتے۔

اپنے بیان مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ لیگی ترجمانوں کو نوازشریف کو بھگوڑا ،سند یافتہ ڈاکو اور مفرور لیڈر کہنے پر اعتراض ہوتا ہے ، ہمیں بتا دیں نواز شریف کو کن القابات سے نوازا جائے ۔لیگی ترجمانوں کے پاس شریف خاندان کے شفاف کردار کی کوئی کہانی موجود ہے تو ہمیں اس سے آگاہ کریں ،شریف خاندان کی کرپشن ، لوٹ مار کی اتنی کہانیاں ہیں جس سے کتابیں شائع ہو سکتی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ شریف برادران بیساکھیوں کے سہارے سیاست میں آئے اس لئے انہیں ہر طر ف بیساکھیاں ہی نظر آتی ہیں،لیگی ترجمان جس طرح دل پر پتھر رکھ کر اورضمیر کو سلا کر کرپٹ قیادت کا دفاع کرتے ہیں ہمیں ان سے ہمدردی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں