رانا ثنا اللہ

منشیات سمگلنگ کیس میں رانا ثنااللہ سمیت دیگر ملزموں کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی نہ ہو سکی

لاہور(عکس آن لائن)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسین کے تبادلے کے باعث مسلم لیگ (ن) کے صدر رانا ثنااللہ سمیت دیگر ملزموں کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی نہ ہو سکی ،

عدالت نے مزید سماعت 17 مئی تک ملتوی کر دی ۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج شاکر حسین کے تبادلے کے باعث جج خالد بشیر نے سماعت کی ۔دوران سماعت رانا ثنا اللہ عثمان احمد، سبطین، اکرم، عمر فاروق اور عامر رستم نے عدالت کے رو برو پیش ہو کر اپنی حاضری مکمل کرائی ۔عدالت نے سماعت 17مئی تک ملتوی کردی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں